45

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہ ہو اور آپ پر رزق کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں تو یہ آسان سا کام کریں

لاہور (ویب ڈیسک) آپ آج تجربہ کر لیں‘ آپ پرندوں‘ بلیوں‘ کتوں اور چیونٹیوں کو کھانا‘ دانا اور پانی ڈالنا شروع کر دیں آپ کے گھر کا کچن بند نہیں ہو گا‘ آپ پر رزق کے دروازے کھلے رہیں گے‘ آپ کو انبیاء اور اولیاء کے مزارات پر کبوتر‘ کوے‘ مور‘ بلیاں اور چیونٹیاں کیوں ملتی ہیں؟یہ دراصل مزارات پر لنگر کی ضمانت ہوتے ہیں‘ تین‘ اللہ تعالیٰ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنے والوں کو کبھی بے عزت نہیں ہونے دیتا‘ آپ اگر چاہتے ہیں آپ کے مخالفین آپ کو بے عزت نہ کر سکیں تو آپ غرباء میں کپڑے تقسیم کرنا شروع کر دیں‘ بالخصوص آپ غریب بچیوں کو لباس اور چادریں لے کر دینا شروع کر دیں‘ آپ مرنے کے بعد تک باعزت رہیں گے‘ آپ کا بڑے سے بڑا مخالف بھی آپ کی بے عزتی نہیں کر سکے گا‘ مزارات پر چادر چڑھانے کے پیچھے بھی یہ راز پوشیدہ ہے‘ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی قبروں کو زندہ جسم سمجھتا ہے چنانچہ یہ انہیں ننگا نہیں ہونے دیتا‘ خانہ کعبہ اللہ کا گھر ہے‘ اللہ تعالیٰ نے آج تک اسے غلاف کے بغیر نہیں رہنے دیا‘ آپ نے اگر اللہ کے کسی پسندیدہ شخص کے مقام کا اندازہ کرنا ہو تو آپ انتقال کے بعد اس کی قبر دیکھیں‘ آپ کو اس کی قبر کبھی ننگی نہیں ملے گی‘ یہ پھولوں‘ پتوں اور گھاس سے ڈھکی ہو گی یا پھر اس پر چادر ہو گی اور اگر کچھ نہ ہو تو اللہ تعالیٰ نے اسے سائے سے ضرور ڈھانپ رکھا ہو گا‘ اس پر درخت کا سایہ ہو گا یا پھر بادل نے اسے اپنی پناہ میں لے رکھا ہو گا‘یہ سایہ‘ یہ چادر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شخص کی عزت کی حفاظت ہے چنانچہ آپ لوگوں کی ستر پوشی کا بندوبست کریں‘ اللہ آپ کی برہنگی ڈھانپ دے گا‘ چار‘ آپ اگر اپنی راہ سے بھٹکی ہوئی اولاد کو راہ راست پر لانا چاہتے ہیں تو آپ غریب بچیوں کی شادیاں کرا دیں‘ آٹھ‘ آپ اگر ڈپریشن کا شکار ہیں تو آپ دوسروں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کر دیں‘ کنواں کھدوا دیں‘ غریب کے گھر موٹر لگوا دیں یا پھر گھر کے سامنے ٹھنڈے پانی کا کولر رکھ دیں‘ آپ کا ڈپریشن ختم ہو جائے گا‘ کیوں؟ کیونکہ ڈپریشن آگ ہوتا ہے اور پانی ہر آگ کو بجھا دیتا ہے‘ نو‘ کتابیں بہتر دوست ہوتی ہیں‘ آپ اچھے دوست چاہتے ہیں تو آپ لوگوں میں کتابیں تقسیم کرنا شروع کر دیں‘ آپ لائبریری بنا دیں‘ آپ کبھی دوستوں کی کمی کا شکار نہیں ہوں گے‘ آپ کو دنیا کے ہر کونے میں دوست ملیں گے اور آخری ٹپ‘ آپ اگر طاقتور ہونا چاہتے ہیں تو آپ سادگی اختیار کر لیں‘ دنیا کا کوئی فرعون آپ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا‘ اللہ تعالیٰ نے سادگی میں ایٹمی طاقت رکھی ہے‘ شاید اسی لئے تمام انبیاء اور تمام جینوئن اولیاء سادہ تھے چنانچہ فرعون ہو یا نمرود یہ ان کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکے‘ آپ بھی آزما لیں‘ آپ کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔(ش س م)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں