آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونیوالا جنوبی افریقہ کا فٹبالر چل بسا 61

آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونیوالا جنوبی افریقہ کا فٹبالر چل بسا

جوہانسبرگ: (آن لائن) فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ ، افریقی فٹبالر زندگی کی بازی ہار گے، ان کی چھاتی پر شدید زخم آئے تھے اور وہ یکم مارچ سے کوما میں تھے۔جنوبی افریقہ کے فٹبال کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے آسمانی بجلی سے زخمی ہونیوالے فٹبالر لیویانڈا نٹشنگیز چل بسے ۔کلب انتظامیہ نے 21 سالہ فٹبالر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے سے لیویانڈا نٹشنگیز کی چھاتی پر شدیدزخم آئے تھے اور وہ کوما میں تھے۔سوشل میڈیاپر جاری کردہ پیغام میں فٹبال کلب انتظامیہ نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیویانڈا نٹشنگیز بھرپور صلاحیتوں کے مالک پرجوش کھلاڑی تھے ،ان کی ٹیم ان کے بغیر غم کی حالت میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں