13

کراچی میں امن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں: آرمی چیف

کراچی:(تاش نیوز)جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی میں امن پر رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں احکامات دیے کہ کراچی میں امن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صوتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قیام امن سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں