nisar 309

فیصلہ ہوگیا۔۔۔ چوہدری نثار انتخابات 2018ء میں کیا سرپرائز دینے جا رہے ہیں؟ رات گئے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریں گے ۔بدھ کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیر صدارت حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ (ن) کونسلرز،ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شرکاء نےچوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 63میں اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا ۔اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے جس میں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں