105

’’ رنگ برنگے کُرتے۔۔۔‘‘ خان صاحب کی ڈریسنگ کون فائنل کرتا ہے؟ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ بشریٰ بی بی بھی حیران رہ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے رنگ برنگے کرتے موضوع بحث بن گئے ۔آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ! آج کل آپ بڑے پیارے پیارے کرتے پہن کر آرہے ہیں ؟اس پر عمران خان نے برجستہ جواب دیا میری جوانی آگئی ہے ۔اس پر صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کے کرتوں کی سلیکشن کون کرتا ہے ؟اس پر انہوں نے کہا کہ اب ہر چیز بتانے والی نہیں ہوتی ۔واضح رہے کہ عمران خان آج کل رن برنگے کرتے پہن کر میڈ یا کے سامنے آتے ہیں ،آج بھی جب وہ نیلے رنگ کا کرتا پہن کر میڈ یا کے سامنے آئے تو یہ بات موضوع بحث بن گئی ۔عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ نواز شریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں کیونکہ نوا زشریف نےکہا کہ پاکستان دہشتگرد بھارت بھیج رہا ہے ، میاں صاحب اپنی صفائی دینے کے بجائے اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ ہماری فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرتا رہا ہے ،پاکستان کے اداروں کے خلاف بیانیہ ترتیب دیا جارہا ہے ،بھارت نے ڈان لیکس کے معاملے کو بھی اٹھایا ، یہی نہیں بھارت اور اسرائیلی لابی پوری دنیا میں اکٹھا کام کرتی ہے۔نوازشریف کے بیان پر بھارت کو بہت فائدہ ہے،نوازشریف نے کس سیاق وسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا جبکہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ یہ گیم کیوں بنایاگیا؟کپتان کا کہناتھا کہ بھارتی کہتے ہیں کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے،بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے، یہی نہیں دوسری جانب بھارتی میڈیا میں تاثردیاگیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے لیکن اصل میں بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ برکھادت نے کتا ب میں لکھاکٹھمنڈومیں نوازشریف اورمودی چھپ کرملے جبکہ نوازشریف اور مودی کی ملاقات جندل نے کرائی۔نواز شریف 300ارب روپے بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارتے ہوئے اور این آر او کے لئے بیرونی طاقتوں کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اور شہباز شریف کو ملک کی فکر نہیں ہے،ا نہیں استعفی دے دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں