152

پاکستان کی قابل فخر بیٹی مریم نسیم نے ایک اور شاندار کارنامہ سر انجام دے دیا، پوری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا

میلبورن(ویب ڈیسک) پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان کی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کاتمغہ جیت لیا۔ان کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کے ساتھ مقابلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے مقابلے جاری ہیں۔63 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی پاور لفٹر مریم نسیم نے کانسی کاتمغہ جیت لیاجبکہ آسٹریلوی پاور لفٹر نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کےساتھ مقابلہ تھا۔ پاور لفٹر کا کہنا تھا کہ کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی،یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاؤں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعزاز خاندان اور قوم کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد مریم نسیم نے ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا ہے اور پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 63 کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کے ساتھ مقابلہ تھا جبکہ اس

مقابلے میں سونے کا تمغہ میزبان ملک کی پاور لفٹر نے جیتا۔کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد مریم نسیم کا کہنا تھا کہ کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی اور یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاؤں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں