212

انجلینا جولی کی جدائی بریڈ پٹ کو لے ڈوبی۔۔۔۔ معروف اداکار اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)بریڈ پٹ، انجیلینا سے جدائی برداشت نہ کر سکے ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے کہا ہے کہ اینجلینا جولی سے طلاق کے بعد وہ جذباتی طور پر اتنی بری طرح ٹوٹ گئے تھے کہ انہیں تھراپی کا سہارا لینا پڑا، بی بی سی اردو کے مطابق بریڈ پٹ نے اعتراف کیاکہ وہ علیحدگی کے بعد بہت زیادہ شراب پینے لگے تھے لیکن اب انہوں نے شراب چھوڑ دی ہے۔حال ہی میںسٹائل میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پہلی بار اینجلینا جولی سے اپنی علیحدگی کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے کہا میں نے تھراپی کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ جولی سے الگ ہونے کے بعد میں باقی لوگوں سے بالکل کٹ گیا تھا لیکن اب جذبات پر بہتر طریقے سے قابو کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ اینجلینا جولی نے ستمبر 2016ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ بریڈ پٹ سے طلاق لے رہی ہیں۔ دونوں 2004ء سے ساتھ رہ رہے تھے اور 2014ء میں انہوں نے شادی کر لی تھی۔علیحدگی کے بعد بچوں کی کفالت پر دونوں کے درمیان سخت قانونی لڑائی بھی جاری رہی اور اس دوران بریڈ پٹ پر بچوں سے برے برتاؤ کے الزامات بھی لگے۔بریڈ پٹ نے بتایا کہ اینجلینا سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے مصروف رہنے کیلئے آرٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور مٹی، پلاسٹر، ربڑ اور لکڑی کی پینٹنگ بنانے لگے۔بریڈ پٹ کے مطابق فلمیں اب ان کیلئے زیادہ اہم نہیں رہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ باپ بننے کے بعد انہوں نے فلموں پر توجہ دینا ویسے ہی کم کر دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں