651

علی ظفر تو چپے رُستم نکلے۔۔۔۔۔ میشا شفیع کے الزامات پر طویل خاموشی کے بعد ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تو پاکستان بھر میں ایک طوفان سا برپا ہو گیا۔ علی ظفر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کیا اور پھر انہیں قانونی نوٹس بھی بھیج دیا جس کے جواب میں میشاءشفیع نے بھی قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔میشاءشفیع نے قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بھی ڈیلیٹ کر دئیے۔ بہت سے لوگوں کو نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر اور بچوں کیساتھ مستقل طور پر کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن میشاءنے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی لیکن علی ظفر نے اس سارے معاملے میں زیادہ تر خاموشی ہی اختیار کئے رکھی۔کئی دنوں کی خاموشی کے بعد علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ کی ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے جبکہ میشاءشفیع کیلئے تو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا ہی مشکل ہو جائے گا۔علی ظفر نے چند دوستوں کیساتھ پیانو کی دھن پر اپنے پہلے البم کے مشہور گانے ”چل دل میرے۔۔۔“ گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”چل۔۔۔“ اب اس ’عنوان‘ کا کیا مطلب ہے؟ یہ تو آپ بھی بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔اب آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن سب کو ہی معلوم ہو گیا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے لکھا گیا کیپشن کس کیلئے ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا میشاءشفیع اس پر کسی ردعمل کا اظہار کرتی ہیں یا پھر اس معاملہ قانونی ذریعے سے ہی حل ہو گا اور لفظی جنگ سے گریز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں