260

چار طلاقوں کے بعد پاکستانی اداکارہ نور بخاری کی شادی کے حوالے سے آنے والی خبر نے مداحوں کو سرپرائز دے ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سٹار نور اور ولی حامدعلی خان کے در میان صلح کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ فلمسٹار نور اور ولی حامد علی خان کے در میان شادی کے بعد کافی عرصہ سے علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے شدید خلاف رہے ہیں مگر اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مشتر کہ دوستوں نے دونوں میں صلح کیلئے کوشش شروع کردیں جسکے لیے نور نے بھی آمادگی کا اظہار کردیا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس حوالے سے معاملات طے پانے کا قومی امکان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نور بخاری اور ثناءفخر ایک دوسرے کی بہترین دوست سمجھی جاتی ہیں اوردونوں کو ہی متعدد مواقعوں پر تقاریب میں اکٹھا دیکھا گیا لیکن ثناءنے اداکارہ نور کی شادی سے متعلق ایسا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے کہ کسی کو بھی یقین نہیں ہو رہا۔اداکارہ ثناءنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”سب سے مودبانہ گزارش ہے کہ نور بخاری کیلئے دعا کریں۔ عون چوہدری انہیں اپنا نہیں رہے اور ولی حامد کا عشق انہیں بھولتا نہیں۔ معاف کیجئے گا اس سے زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتی۔“یہ پوسٹ سامنے آئی تو دونوں کے درمیان دوستی پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے اور ہر کوئی مزید تفصیلات جاننے کیلئے بھی بے چین ہو گیا لیکن اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہاءنہ رہی جب نو ر بخاری کے سابق شوہر ولی حامد نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا۔انہوں نے لکھا ”میرے خیال سے ہم ایک ہی فیلڈ میں ہے اور ایک دوسرے کیساتھ کام کرنا ہے۔۔۔ نور تم نے انڈسٹری چھوڑی ہے ہم نے نہیں ، مودبانہ گزارش ہے کہ ہر کسی کے بارے میں مثبت سوچ رکھیں۔ ثناءفخر میں نے ہمیشہ آپ کا احترام کیا ہے۔ نور جو کچھ کرنا چاہتی تھیں، آپ نے کر لی، اب اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں، میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔“اس سب کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی اندازے لگانے میں مصروف ہے۔ چونکہ ثناءفخر کو نور بخاری کے چوتھے سابق شوہر کیساتھ ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا تھا اس لئے یہ اندازے بھی لگائے جا رہے ہیں کہ نور بخاری کے بہت سے راز افشاءہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں