471

اداکارہ نرگس تو بڑی چھپی رستم نکلی، کن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈسیک)اداکارہ نرگس پر بھی ایف بی آر کی نظر پڑ گئی اور ان کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اداکارہ نرگس کو نوٹس بھیج ہے جس میں پوچھا گیا کہ اداکارہ بتائیں، آمدنی کتنی ہے ، ٹیکس کتنا دیا ۔دوسری جانب ایف بی آر کا نوٹس اداکارہ نرگس کو مل گیا ہے اور وہ جلد ہی نوٹس کا جواب دیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ صبا قمر کو انکم ٹیکس معاملات کی چھان بین کے لیے طلب کر لیا۔اداکارہ کے ٹیکس گوشوارے اس کے لائف اسٹائل سے میچ نہیں کرتے ایف بی آر نے صبا قمر کو سولہ مئی کو حاضری کا پروانہ بھجوا دیا، ایف بی آر نے سال دو ہزار چودہ اور پندرہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔اداکارہ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر چھان بین کی جائے گی، جس کے بعد اگلے برسوں کے انکم ٹیکس کا بھی آڈٹ کیا جائے گا۔ایف بی آر ، ایف آئی اے سے اداکارہ کی سفری معلومات پہلے ہی حاصل کر چکا ہے، اداکارہ کو سولہ مئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں