735

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع، بچے کا نام کس مسلمان بادشاہ کے نام پر رکھا جائے گا؟ نامور کھلاڑی نے اعلان کر دیا

کیپ ٹاﺅن(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بچے کے نام کے حوالے سے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ان کے مداح بے اختیار مسکرا اٹھے ہیں۔ ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھ سال قبل محبت کی عظیم یادگار تاج محل کے سامنے اپنی منگیتر کو شادی کی پیشکش کی تھی، جو اب ان کی بیگم اور ان کے دو بچوں کی ماں ہیں۔اپنی زندگی کے اسی شاندار لمحے کی یاد میں اب وہ اپنے تیسرے بچے کا نام ”تاج“ رکھیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اے بی ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2012ءمیں اپنی اس وقت کی منگیتر کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے اس نے مسکرا کر قبول کر لیا تھا۔ اے بی ڈویلیئرز اور ان کی اہلیہ ڈینیل کے ہاں 2015ءمیں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ابراہیم ڈویلیئرز جونیئر رکھا جبکہ 2017ءمیں پیدا ہونے والے بچے کا نام جان رچرڈ ڈویلیئرز رکھا۔ اب ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اپنی محبت کی یاد میں اس کا نام تاج رکھنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے ہی کرکٹر جونٹی روڈز اپنی بیٹی کا نام انڈیا رکھ چکے ہیں کیونکہ اس کی پیدائش انڈیا میں ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں