243

کئی ہفتوں تک خبروں میں ان رہنے والی منیبہ مزاری کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی

نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان کی معذور مگر حوصلہ مندمعروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری کو روبوٹک ٹانگیں لگا دیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر وہ جلد بغیر کسی سہارے کے چلتی نظر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق بلوچ قدامت پسند گھرانے سے تعلق رکھنے والی منیبہ مزاری کے ساتھ10 برس قبل ایک اندوہناک کار حادثے پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی اسپائنل کورڈ کو نقصان پہنچا اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئی تھیں۔کارحادثے میں معذوری کے باوجود منیبہ کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے وہیل چیئر پر نہ صرف مصوری کے کام کو جاری رکھا بلکہ بلند حوصلے کے ساتھ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر تی رہیں۔سنہ 2015 میں پاکستان کی باصلاحیت بیٹی کی ہمت اور عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان نے انہیں خیر سگالی سفیر برائے خواتین بھی مقرر کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق منیبہ کی کہانی دنیا بھر کے معذور افراد کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی۔معذوری کے باوجود منیبہ نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر وہیل چیئر کے ساتھ لوگوں اور خصوصا خواتین کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے تقاریر کیں اس دوران اُن سے بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔اطلاعات کے مطابق کار حادثے کے بعد منیبہ کے شوہر نے اُن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں مگر اُس کے باوجود انہوں نے اپنی معذوری کو راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا۔ایک روز قبل مصورہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر جاری کیں جس میں اُن کے سرجری کے بعد روبوٹک ٹانگیں لگی ہوئی تھیں، منیبہ نے لکھا کہ ’آج ہم بہن بھائیوں کے لیے بہت بڑا اور خوشی کا دن ہے کیونکہ میں 10 سال بعد میں چلنے کے قابل ہورہی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں