233

اداکارہ ریما تو چھپی رستم نکلیں ۔۔۔۔ ان دنوں کہاں اور کس طرح سے عمران خان کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں ؟ خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)شوکت خانم ہسپتال پاکستان کے لئے شمالی یورپ کے ریجن ا سکینڈے نیویا میں فنڈریزنگ مہم شروع ہوئی۔ اس سلسلے میں ناروے، ڈنمارک، سوئیڈن میں مقیم پاکستانی شخصیات پر مشتمل تنظیم فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا قائم کردی گئی ہے۔گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فنڈ ریزنگ کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اہم نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اور اس چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا شوکت خانم اسپتال پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف، ناروے میں فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا کے چیئرمین شہبازطارق اور اداکارہ ریما خان نے خطاب کیا۔تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ناروے میں چندہ مہم کے دوران پانچ لاکھ اکیس ہزارآٹھ سو نارویجن کراؤن جمع ہوئے جو پاکستانی روپوں میں ستر لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ اس طرح کی تقریب گزشتہ دنوں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی منعقد ہوئی تھی جس میں اداکارہ ریما خان کے علاوہ فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سوئیڈن کے منتظم ڈاکٹر محمد عارف کسانہ نے بھی خطاب کیا۔ سوئیڈن میں ایک پاکستانی شخصیت شیخ سعید نے عمران خان کے دستخط والا بلا خرید کر چندہ دیا۔اور دوسری جانب ایک خبر کےمطابقشوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز سے لائیو افطار ٹرانسمیشن کے ساتھ لائیو شوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ان اداکاروں میں احسن خان ،سمیع خان ،فرح حسین ،صنم بلوچ ،جگن کاظم ،فہد مصطفی ،مایا خان ،رابعہ انعم ،بشریٰ انصاری ،عامر لیاقت سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا اور پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ اول نمبر پر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینل کوئی بھی ہو اس میں برکت نہیں بلکہ حرکت میں برکت ہوتی ہے اور باقی محنت ہماری ہوتی ہے ۔ میری رمضان ٹرانسمیشن کے دو مقاصد تھے کہ ایک تویہ کے رمضان کی فضیلت کو اسکی روح کے مطابق اجاگر کرنا ہے اور دوسرا غریبوں کی مدد کرنا ہے اور اب تک گیارہ سو اکیس خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے اور میں اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب رہا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں