638

معروف کرکٹر کی بیوی تشدد کا نشانہ بن گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پولیس کانسٹیبل نے ریوا سولانکی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے بال کھینچے اور دو تھپڑ رسید کئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کی اہلیہ کو مبینہ طور پرپولیس اہلکار کی جانب سے بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے ایک عینی شاہد کے مطابق کانسٹیبل نے ریوا کو انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہوا یوں کہ ریوا اپنی بی ایم ڈبلیو میں تھی جو پولیس کانسٹیبل کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، ایسا ہونے پر پولیس کانسٹیبل نے ریوا کیساتھ بحث شروع کر دی اور پھر معاملہ بڑھ گیاجس کے بعد کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کئے، مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی شناخت سنجے آہر کے نام سے ہوئی ہے، عینی شاہد نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل نے انتہائی بے رحمانہ طریقے سے ریوا پر تشدد کیا، ان کے بال کھینچے اور تھپڑ مارے جس پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے انہیں بچایا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب پیش آیا جبکہ 28 سالہ پولیس اہلکار سنجے اہیر کو منگل کے روز جمنا گڑھ ڈسٹرکٹ کے سپریٹینڈینٹ پولیس کی جانب سے معطل کردیا گیا۔ حادثے کے روز پولیس اہلکار وہاں سے چلا گیا تھا تاہم اسے منگل کے روز گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔جام نگر ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جام نگر میں پیش آیا جب ریوا سولانکی کی گاڑی نے پولیس کانسٹیبل کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جام نگر میں سارو سیکشن روڈ پر پیش آیا جب ریوا جدیجہ کی کار نے مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل کی گاڑی کو ٹکر دے رماری اور پھر اس نے ریوا پر حملہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں